Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر پیمان جبلی آئی آر آئی بی کے نئے سربراہ مقرر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حکم کے ذریعے ڈاکٹر پیمان جبلی کو قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم تقرری میں آیا ہے کہ قومی نشریاتی ادارہ آئی آر آئی بی عوامی اور آگہی کی سطح کو بلند کرنے والی ایک یونیورسٹی نیز تحریف و فتنہ پروری کی مخاصمانہ موجوں کے مقابلے میں ایک فصیل کی حیثیت رکھتا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حکم نامے میں، سبکدوش ہونے والے سربراہ علی عسگری کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے، ڈاکٹر پیمان جبلی کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر پیمان جبلی اب تک آئی آر آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ٹیگس