دشمن کے ہر قسم کے غیر دانشمندانہ اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا: ایران
Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیر دفاع نے دشمنوں کی جانب سے ہر قسم کے جہالت آمیز اور غیر دانشمندانہ اقدام پر متنبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع محمدرضا آشتیانی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ایران کے دشمنوں کو ایران کے خلاف ہر قسم کے جہالت آمیز اور غیر دانشمندانہ اقدام پر دندان شکن جواب دیا جائیگا اور انھیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔
واضح رہے کہ کل بروز جمعہ فاتحان خیبر نامی فوجی مشقیں شروع ہوئیں۔ شروع ہونے والی فاتحان خیبر فوجی مشقوں میں بری فوج کے دو بکتر بند بریگیڈ، ایک انفینٹری بریگیڈ، توپ خانے، ڈرون، الیکٹرانک وار فیئر یونٹ اور انجینیئرنگ کور کے جوان شریک ہیں جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی لازمی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے علاقے میں پرواز کر رہے ہیں۔