Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • شہدائے محاذ استقامت کی یاد میں چھٹی سالانہ کانفرنس شروع

شہدائے استقامت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے مجاہدان دیار غربت کے نام سے ایک کانفرنس آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

امریکی زوال اور علاقے سے امریکی  انخلا میں استقامتی  محاذ کے کردار کے زیر عنوان چھٹی "مجاہدان دیار غربت" کانفرنس بدھ کو تہران میں شروع ہوئی جس میں  دنیا کے اٹھائیس ملکوں کے نمائندے، ایران کے  سول اور فوجی عہدیدار اور استقامی محاذ پر شہید ہونے والوں کے اہل خانہ شریک ہیں۔
شہدائے پاسبان حرم اور استقامتی محاذ پر شہید ہونے والوں کی قربانیوں کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ چھٹی سالانہ کانفرنس ہے اور اس کا مقصد استقامتی گروہوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔
اس کانفرنس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف، ایران کے وزیرداخلہ، فلسطین، یمن، شام ، وینیز ویلا اور کیوبا کے سفرا کے علاوہ  ایک سو کے قریب غیرملکی مہمان بھی شریک ہیں۔

ٹیگس