پاکستان میں زلزلے سے متاثرین کے لئے ایران کی جانب سے مدد کی پیشکش
Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام اپنے پیغام میں صوبہ بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصانات پر ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی- پاکستانی وزیرخارجہ کے نام اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرین کے لئے ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں -
واضح رہے جمعرات کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے بعض حصوں میں نسبتا شدید زلزلے کے باعث کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور تین سو دیگر زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے مکانات بھی تباہ ہوگئے۔