Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عالمی ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ایران پہلوانوں کی ایک کے بعد ایک کامیابی، مزید 2 تمغے

ناروے میں کشتی کی جاری عالمی چیمپیئن شپ میں شریک دو ایرانی پہلوانوں نے کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

ایران کے محمد علی گرایی اور پژمان پشتام نے بالترتیب 77 اور  82 کیلو وزن کے مقابلوں میں اپنے اپنے حریفوں کو پچھاڑ  کر کانسی کے تغمے وطن کے نام کیے۔

 ایران کے محمد ہادی ساروی اور علی اکبر یوسفی آج شام سونے کے تمغوں کے حصول کے لیے اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

 واضح رہے کہ کشتی کی عالمی چیمیئن شپ کے مقابلے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ہیں۔ ایران کی کشتی ٹیم اب تک کئی رنگا رنگ تمغے حاصل کرچکی ہے۔

 

 

ٹیگس