سانحہ قندوز پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام، افغان دھڑوں سے امریکی سازش کو ناکام بنانے کی اپیل
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۵ Asia/Tehran
صدر جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے واقعے میں درجنوں افغان شہریوں کی شہادت پر تسلیت پیش کی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں، سانحہ قندوز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ فعل کا ارتکاب کرنے والوں کی غیر انسانی اور اسلام مخالف ماہیت، کسی سے پوشید نہیں ہے۔
صدر جمہوریہ ایران کے پیغام میں آیا ہے کہ اس تکفیری دہشت گرد گروہ کو امریکی سازش اور حمایت کے ذریعے قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان میں مذہبی اور نسلی اختلافات اور فتنوں کو ہوا دینے کے امریکی منصوبوں اور سازشوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔
اس پیغام میں صدر ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان دھڑے اپنی ہوشیاری اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے ذریعے امریکی سازش کو ناکام بنادیں گے۔