ایران کے لئے ہندوستانی کورونا ویکسین کا عطیہ
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
ایران کے محکمہ کسٹم کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان سے 10 لاکھ کورونا ویکسین پر مشتمل ایک کھیپ ایران پہنچی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین کی ترسٹھویں کھیپ پہنچ گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ کھیپ صبح تین بجے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچی اور اس کے بعد ضروری کاغذی کاروائی کے بعد وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی۔
ہندوستان نے اپنے دوست ملک ایران کو دس لاکھ کورونا ویکسین تحفے میں دیئے ہیں۔
ویکسین کی اس کھیپ کے ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ہی 8 کروڑ کورونا ویکسین کے ڈوز درآمد کئے جا چکے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ہندوستان سے، کوی شیلڈ نام کی ایک لاکھ پچیس ہزار ویکسین ڈوز گزشتہ سال درآمد کئے گئے تھے۔