Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • لبنان صیہونی سازش سے ہوشیار رہتے ہوئے، امن و استحکام کا تحفظ کرے: ایران

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے لبنان میں امن و استحکام کا تحفظ کئے جانے کی ضررت پر تاکید کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید حطیب زادہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں لبنان میں پیش آنے والے واقعات پر کہا ہے کہ ایران، لبنان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تہران کو اس بات کا یقین ہے کہ لبنان کی تحریک مزاحمت کے ساتھ اس ملک کی حکومت، عوام اور مسلح افواج اپنے اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے صیہونی دشمن کی جانب سے رچائی جانے والی سازشوں کے مقابلے میں ہمیشہ کی طرح کامیاب رہیں گی اور یہ سخت مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا جائے گا۔

سعید خطیب زادہ نے پرامن لبنانی مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لبنان کی حکومت اور اعلی عہدیدار، عوام میں تفرقہ پیدا کرنے والے ذمہ دار عناصر کا جلد سے جلد پتہ لگا کر انھیں گرفتار کریں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح اس فائرنگ میں ہونے والے جانی نقصان پر لبنان کی حکومت اور عوام خاص طور سے سوگوار گھرانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

ٹیگس