Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہو رہے ہیں: سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے لیکن ابھی اس نقطے پر نہیں پہونچے جسے خاطرخواہ پیشرفت کہا جا سکے۔

اسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تہران-ریاض مذاکرات کو دوستانہ بتاتے ہوئے  کہا کہ یہ مذاکرات ایسے نقطے پر نہیں پہونچے ہیں جنہیں خاطرخواہ پیشرفت کا نام دیا جاسکے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اس بارے میں کہا کہ اب تک تہران-ریاض کے مابین مذاکرات کے چار دور ہو چکے ہیں۔ یہ مذاکرات دوستانہ رہے لیکن مؤثر نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ طرفین کے نقطہ نظر کا جائزہ لیا گیا لیکن ابھی اسے خاطرخواہ پیشرفت نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلومبرگ نیوز چینل نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تازہ دور کے مذاکرات میں یہ پیشکش کی تھی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے یہاں قونصل خانے کھول کر حسن نیت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

ٹیگس