Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • آبدوز اور بحری جنگی جہاز بنانے کے شعبے میں ایران-پاکستان کے مابین تعاون پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین کشتی، بحری جہاز اور آبدوز بنانے، اسکی مرمت اور دیکھ بھال کے شعبے میں آپسی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کی فوج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کراچی شہر میں مختلف طرح کی کشتیاں، بحری جنگی جہاز اور آبدوز بنانے والے کارخانے کا معائنہ کیا۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان کشتی، بحری جنگی جہاز اور آبدوز بنانے، انکی مرمت اور دیکھ بھال سے مربوط سبھی معاملوں میں آپسی تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔

ایران کے چیف آف اسٹاف کی کراچی میں پاکستانی بحریہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے تاکید کی کہ خطے کی سکورٹی صرف پڑوسیوں کے ہاتھوں ہی مہیا ہو سکتی ہے۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے، مختلف میدانوں میں ایک دوسرے کے انسانی قوت کو ٹریننگ دینے، بحریہ کے تجربے کی منتقلی، منشیات اور سمندر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے منگل کے روز  پاکستان کے سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔

 

ٹیگس