وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوا، پانچ سو سے زائد علما و دانشور کریں گے خطاب
تقریب مذاہب اسلامی عالم فورم کے سیکریٹری جنرل نے پینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویبینار سے پانچ سو چودہ شخصیات خطاب کریں گی۔
حجت الاسلام حمید شہریاری نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس سے، دنیا کے سولہ ملکوں کی دو سو تیس شخصیات شرکت کے ساتھ خطاب جبکہ باون شخصیات آنلائن خطاب کریں گی اور سیاسی و ثقافتی شخصیات پر مشتمل ایک سو اسّی مقررین اندرون ملک ایران سے متعلق ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس منگل ستائس مہر مطابق بیس اکتوبر کو شروع ہو گی اور دو آبان مطابق پچیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد، مسلمانان عالم میں اتحاد و یکجہتی اور علماء و دانشوروں کے نظریات میں یکجہتی پیدا کرنا اور عالم اسلام میں اتحاد اور واحد مسلم امہ کی تشکیل کے لئے پیش کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیا جانا ہے تاکہ مسلمانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں مدد مل سکے۔