Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے گفتگو، سبھی ہمسایہ ملکوں کے اقتدار اعلیٰ کے احترام پر تہران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔

 امیر عبد اللہیان نے اس گفتگو میں ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ ہمسایہ ملکوں کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی تحفظ کا قائل ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ روابط میں دشمنوں کو مشکل پیدار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے جمعرات کی شب اپنے ترک ہم منصب سے گفتگو میں دوطرفہ روابط کی تازہ صورت حال، افغانستان کے حالات سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی موضوع، آستانہ کی روش پر سربراہوں کے اجلاس اور دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل اجلاس کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ ہوا۔

اس گفتگو میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے بھی افغانستان میں بڑھتے دہشتگردانہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدام منجملہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر تاکید کی۔

اسی طرح انہوں نے داعش سمیت دہشتگرد گروہوں کے خلاف جدوجہد کے عمل کو مضبوط کرنے والے اقدامات خاص طور پر خطے میں دہشتگردی سے مقابلے کے لئے ہمسایہ ملکوں کی مدد کو منظم کرنے پر زور دیا۔

 

 

ٹیگس