ترکیہ کے صدر اردوغان کا عنقریب ایران دورہ، سفارتی تیاریوں میں تیزی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان عنقریب اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان اس دورے پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے اور تاریخ طے کرنے کے لئے مشاورت جاری ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دورہ اعلیٰ سطح کے سیاسی، اقتصادی اور علاقائی مذاکرات کے تناظر میں اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے کے ایجنڈے میں تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی، خطے کی صورتحال اور غزہ و شام جیسے موضوعات شامل ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے حال ہی میں تہران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر و وزیرِ خارجہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دونوں ممالک اس وقت دوطرفہ تجارت کو ۳۰ ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے ہدف پر کام کر رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اردوغان کا یہ ممکنہ دورہ انقرہ اور تہران کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔