Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • اسلامی نوبل انعام

چوتھا المصطفی ایوارڈ یا اسلامی نوبل انعام، ایک تقریب کے دوران عالم اسلام کے منتخب سائنسدانوں کو پیش کردیا گیا ۔

اسلامی نوبل انعام دینے کی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں صدر ایران کے مشیر اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ، ایران اور عالم اسلام سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ المصطفی ایوارڈ کمیٹی نے پانچ سو پندرہ سائنسی تحقیقات کے جائزے کے بعد پانچ سائنسدانوں کو اس انعام کا حقدار قرا ر دیا تھا۔

ہر دوسال بعد دیا جانے والا یہ ایوارڈ اس مرتبہ ایران کے پروفیسر کامران وفا، پاکستان کے اقبال چوہدری، لبنان کے محمد ضائغ، مراکش کے یحیی تیعلانی اور بنگلہ دیش کے زاہد حسن کو دیا گیا ہے۔

ٹیگس