انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور اس سلسلے میں ایران کی جاری سفارتکاری پر روشنی ڈالی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ٹیلیفون پر گفتکو کی اور دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل منجملہ افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور اس سلسلے میں ایران کی جاری سفارتکاری کا ذکر کرتے ہوئے اس ملک میں حالیہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں، کہ جن کی دہشت گرد گروہ داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، شدید مذمت کی۔
حسین امیرعبداللہیان نے دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں افغانستان میں مختلف اقوام و مذاہب پر مشتمل افغان عوام کے تحفظ اور انھیں سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق طالبان کی ذمہ داری اور اسی طرح اس ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔