Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • التنف چھاؤنی پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکہ کو پھر ایران نظر آیا

امریکہ نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ شام میں ’التنف‘ چھاونی پر ہوئے حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

ایسوشیئیٹڈ پریس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا کہ شام کی التنف چھاونی پر ڈرون حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔ یہ چھاونی شام-عراق کی سرحد پر اسی نام کے علاقے میں واقع ہے۔

امریکی عہدیدار نے ایسوشیئیٹڈ پریس سے انٹرویو میں کہا کہ حملہ آور ڈرون طیاروں نے ایران کی سرزمین سے پرواز نہیں کی لیکن امریکی چھاونی پر ڈرون حملوں کی تشویق کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں غاصب امریکی فورسز کی التنف چھاونی پر پچھلے ہفتے ڈرون حملے ہوئے تھے۔ ان حملوں میں اس چھاونی میں امریکی دہشتگردوں کے قیام کی جگہہ کو ہدف بنایا گیا جس سے التنف چھاونی میں بنی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی دہشتگردوں کی علاقائی کمان سنٹکام نے کہا ہے التنف چھاونی پر ڈرون حملہ ہوا جو پوری ہماہنگی کے ساتھ انجام پایا۔

 

ٹیگس