Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہی ہے

صیہونی حکومت کے اخبار ہارٹص نے ایران پر سائبر حملے میں صیہونی حکومت کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔

ہارٹص کے مطابق صیہونی حکومت نے ایران کے بارے میں نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں ایرانی عوام کو ٹارگٹ بنایا گیا ہے۔

منگل کے روز ایران میں  پیٹرول پمپوں پر تیل کی سپلائی میں خلل پیدا ہو گیا تھا۔ بعد میں ملک کی قومی سیکورٹی کونسل کے ذرائع سے پتہ چلا کہ ایران کے فیول نیٹ ورک پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

عرب-48 کے نامہ نگار جوناتھن لیز Jonathan Liss نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پیٹرول پمپوں پو جو سائبر حملہ کیا گیا ہے وہ اسرائیل کی ایران مخالف پالیسی کا حصہ ہے۔

صیہونی حکومت کے ایک ذریعہ نے ہارٹص کو بتایا کہ ایران کے عوام کو ٹارگٹ بناکر صیہونی حکومت وہاں کے نظام کو قدیمی اور خراب دکھانا چاہتی ہے اور ساتھ ہی اس کا یہ بھی مقصد ہے کہ ایرانیوں کو ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال سے نا امید کر دیا جائے۔

اسی حوالے سے صیہونی حکومت کے ایک اور اخبار یدیعوت آحارنوت کے ایک تجزیہ نگار یوسی یوہاشوعا نے بھی فیول نیٹ ورک پر سائبر حملے میں صیہونی حکومت کو ملوث قرار دیا ہے۔

ایک صیہونی چینل نے پیٹرول پمپوں پر تیل کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کے بارے میں یہ احتمال دیا ہے کہ اس حملے میں کوئی ایک ملک ملوث ہو سکتا ہے۔

ٹیگس