Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • وعدہ خلافیوں کی عدم اعادے کی ضمانت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ علی باقری کنی

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں کی جانب سے دوبارہ وعدہ خلافی اور غیرقانونی رویہ اختیار نہ کئے جانے کی ضمانت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بات برسلز میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے یورپی کوارڈی نیٹر کے معاون انریکے مورا سے ملاقات میں کہی ۔

علی باقری نے بریسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے دپٹی کوارڈی نیٹر انریکے مورا سے ملاقات میں تمام پابندیوں کے مکمل خاتمے اور تمام فریقوں کی جانب سے معاہدے کی پابندی کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

علی باقری نے اس ملاقات میں کئی برسوں سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل نہ ہونے اور آخرکار اس معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر نکل جانے نیز یورپی فریقوں کی وعدہ خلافیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کے لئے اہم موضوع پابندیوں کی مکمل منسوخی اور ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بحالی ہے اور اس کے یہ مطالبات پورے ہونے چاہئےعلی باقری کنی نے مقابل فریقوں کی جانب سے وعدہ خلافیوں اور غیرقانونی رویے کی عدم تکرار کی ضمانت کو لازمی اور ناقابل چشم پوشی قرار دیااس ملاقات میں علی باقری اور انریکے مورا نے مذاکرات کی راہ میں حائل اصلی روکاوٹوں کا جائزہ لیا اور نومبر تک مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس