امریکہ کے فلم فسٹیول میں ایرانی فلم کی نمائش
Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
ایرانی فلم بے سرزمین امریکہ کے بین الاقوامی فلمی میلے سائن کوئیسٹ کے لئے منتخب کر لی گئی ہے۔
ایران پریس نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے بتیسویں بین الاقوامی فلمی میلے سائن کوئیسٹ میں ایرانی داستان نویس، پروڈیوسر اور ہدایت کار تورج اصلانی کی لینڈ لیس سے موسوم فلم ’’بے سرزمین‘‘ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
امریکہ کا سائن کوئیسٹ فلمی میلہ دنیا کا مشہور ترین بین الاقوامی فلمی میلہ ہے جس میں آسکر اکیڈمی کی تائید شدہ فلمیں ہی نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔ اس فیسٹول میں دنیا میں لوگوں کی بہتر زندگی کے لئے تخلیقی صلاحتیوں اور جدید ٹیکناکلوجی سے تیار کی جانے والی فلموں کو ہی منتخب کیا جاتا ہے۔