Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے پھر دھوم مچائی

ایرانی پہلوانوں نے ایک بار پھر کشتی کے عالمی مقابلوں میں کئی رنگ برنگے تمغے حاصل کر لئے۔

اطلاعات کے مطابق ان دنوں سائیبیریا کے بلگراد شہر میں جاری انڈر ٹونٹی تھری گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے ایک سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کر لئے۔

کشتی کے یہ عالمی مقابلے پہلی نومبر کو بلگراد میں شروع ہوئے جو آج تین نومبر تک جاری رہیں گے۔

ان عالمی مقابلوں کے ابتدائی پانچ اوزان میں امین میرزا زادہ نے ایک سو تین کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پویا دادمرز اور امین کاویانی نژاد بالترتیب پچپن اور ستہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اسی طرح علیرضا نجاتی اور ناصر علیزادہ نے ستاسی کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ فی الحال ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ پچانوے پوائنٹ حاصل کر لئے ہیں اور مقابلوں کا چیمپیئن بننے کے لئے اُس کا روس کے ساتھ سخت مقابلہ جاری ہے۔

ٹیگس