Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کو دھمکی نہ دو ایران دھمکی میں آنے والا نہیں:  وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف دیگر آپشن کے استعمال کی دھمکی کبھی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتپے ہوئے کہا کہ امریکہ کے فرضی آپشن اس سے پہلے خطے میں آزمائے جا چکے ہیں اور اس کے نتیجے میں امریکہ کو جو عبرت ناک شکست ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ عالمی ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 میں یکطرفہ طور پر عالمی ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کیا جس کے جواب میں ایران نے اب تک جو کچھ بھی کیا وہ معاہدے کی شقوں کے عین مطابق ہے۔

ٹیگس