کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان پھر چمکے
ایران کے پہلوانوں نے صربیا میں جاری کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایک بار پھر اپنے جوہر دکھائے اور ایک سونے اور تین کانسی کے تمغے حاصل کر لئے۔
اطلاعات کے مطابق صربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری مختلف اوزان کی کیٹیگری میں انڈر ٹوئنٹی تھری فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان ایک سونے اور تین چاندی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
امیر علی آذرپیرا نے ستانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں انڈر ٹوئنٹی تھری فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے لئے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ احمد محمد نژاد نے ستاون، علی اکبر فضلی نے ستر اور علی سوادکوہی نے اناسی کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
مقابلوں کے پانچ ابتدائی اوزان کے اختتام پر ایران کی ٹیم رینکنگ لسٹ میں ستر پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پہلے نمبر پر ہے جبکہ آذربایجان و آرمینیا ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور روس پچپن پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
کشتی کی اس عالمی چیمیئن شپ کے فائنل مقابلے آج منعقد ہوں گے۔