Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • قومی مفادات کیلئے کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا: ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی مفادات کے حصول کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری‌ کنی نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے حصول من جملہ غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور یورپی ممالک کے نائب وزراء خارجہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہونے والی ملاقاتوں میں دو جانبہ اور علاقائی موضوعات اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگس