ایران کو سعودی عرب کی طرف سے سنجیدہ عزم کا انتظار
Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات کا انتظار ہے کہ ریاض مذاکرات شروع کرنے کے تعلق سے سنجیدہ عزم ظاہر کرے۔
انہوں نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے اس دعوے کا ذکر کیا جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کو مؤثر بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اتفاقات رونما نہیں ہوئے اور ہم مذاکرات شروع کرنے کے لئے سعودی عرب کے سنجیدہ عزم کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے پہلے ہوئے مذاکرات میں آپسی دلچسپی اور خطے سے مربوط معاملوں پر تبادلۂ خیال ہوا لیکن کوئی نیا موضوع ایجنڈے میں نہیں ہے۔