Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • آئی او آر اے اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا خطاب

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی تعاون کی توسیع کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی تنظیم ، آئی او آر اے  کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا  کہ ، تہران علاقائی تعاون کی عظیم گنجائشوں سے اچھی طرح واقف ہے اور آئی او آر اے کے رکن ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے  سے جہاں اقتصادی اور انسانی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے وہیں، آئی او آر اے سمیت علاقائی تعاون کے مختلف میدانوں میں ایران کی بھرپور موجودگی کا راستہ پہلے سے زیادہ ہموار ہوجائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دو عشروں  سے زائد عرصے سے جاری تعاون کے نتیجے میں آئی او آر اے کے رکن ملکوں میں پائی جانے والی اقتصادی گنجائشیں پوری طرح سامنے آگئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کی بنیاد انیس سو ستانوے میں ہندوستان اور موریشس نے رکھی تھی۔

ٹیگس