انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمیپن شپ میں ایران کے پانچ رنگ برنگے تمغے
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمیپن شپ کے دوران ایرانی پہلوانوں نے پانچ رنگا برنگے تمغے حاصل کیے ہیں۔
تہران کے آزادی اسپورٹ کامپلیکس میں ہونے والی انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چیمپین شپ کے اختتام پر ایرانی ٹیم نے سونے اور چاندی کے دو دو جبکہ کانسی کا ایک تغمہ حاصل کیا۔
ایران کے مرتضی قیاسی اور محمد حسین محمدیان سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ احمد محمد نژاد جوان اور فریبرز بابائی کے حصے میں چاندی کے تمغے آئے۔ ایران ہی کے ہادی وفائی پور نے ان مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمپین شپ میں روس کی ٹیم ایک سو پندرہ پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ایران، ایک سو پانچ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔