Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم کچا راستہ کے لیے لوبیانا فلمی ایوارڈ

ایرانی فلم جادہ خاکی یا کچا راستہ کو سلووینا میں ہونے والے لوبیانا فلمی میلے کی جانب سے بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ، لوبیانا فلمی میلے کی جیوری ٹیم نے ہدایت کار پناہ پناہی کی فلم کچا راستہ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا ہے۔

جیوری ٹیم کے مطابق اس فلم میں انسانی مشکلات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ فلمایا گیا ہے اور خاص طور سے مہاجرت یا ایمیگریشن کے معاملے کو، مروجہ فلمی اسلوب سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے۔

لوبیانا فلمی میلے کی جیوری کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ایرانی فلم کچاراستہ میں، سب سے بڑے انسانی المیے کو انتہائی ظرافت کے ساتھ طنزیہ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

 ایرانی فلم جادہ خاکی یا کچا راستہ دنیا کے اہم فلمی میلوں میں شرکت کر چکی ہے اور اسے لندن فلم فیسٹیول کے دوران اصل مقابلے میں شامل بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ فلاڈیلفیا فلم فیسٹیول کی جانب سے اسپیشل جیوری ایوارڈ  سے نوازا گیا۔

 

ٹیگس