Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • گروسی تہران میں، آج کریں گے گفتگو

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی تہران پہونچ گئے ہیں۔ وہ آج ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور اس ملک کی قومی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ حسین اسلامی سے گفتگو کریں گے۔

ایران اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای کے مابین تعاون کا خاکہ معین کرنا، گروسی کی ایرانی عہدیداروں سے گفتگو کا مقصد بتایا گیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل نے پیر کے روز اپنے ایران دورے کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے کہا: امید کرتے ہیں ایرانی عہدیداروں سے براہ راست گفتگو میں ایجنسی، ایران میں جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کے عمل کو پھر سے شروع کر سکے گی۔

ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں گروسی کے تہران  دورے کے بارے میں کہا: ”اس بات کی شروع سے کوشش رہی ہے کہ ایران اور ایجنسی کے تعلقات تکنیکی اور ایجنسی کے چارٹر و سیف گارڈ پروٹوکول کے تحت رہیں۔ “

 

 

ٹیگس