Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • پندرہ ایرانی سائنسداں، دنیا کے اعلی سطحی محققین کی فہرست میں شامل

پندرہ ایرانی سائنسداں ، دنیا کے اعلی سطحی محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ریجنل انفارمیشن سینٹر فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ جعفر مہرداد نے بتایا ہے کہ غیر معمولی کاموں اور بیک وقت کئی سائنسی شعبوں میں بہترین علمی کارکردگی کی بنیاد پر ان پندرہ ایرانی سائنسدانوں کے نام دنیا کے اعلی سطحی محققین کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایرانی سائنسدانوں کا تعلق، تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی، میڈیکل سائنس یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی، شاہرود انڈسٹریل یونیورسٹی، بقیت اللہ الاعظم یونیورسٹی، آزاد یونیورسٹی، محقق اردبیلی یونیورسٹی، مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس، ٹیچرس ٹریننگ یونیورسٹی، شہید بہشتی یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف کلر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔

ٹیگس