Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سماعت سے محروم افراد کی عالمی کراٹے چیمپین شپ ایرانی خواتین ٹیم نے جیت لی۔

سماعت سے محروم افراد کی عالمی کراٹے چیمپین شپ ایرانی خواتین ٹیم نے جیت لی۔

تہران میں چار روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے آخری روز ایران کی خاتون ٹیم سونے کے چار اور چاندی و کانسی کے دو دو تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جبکہ روس اور یوکرین کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

انفرادی کاتا میں ایران کی مژدہ مردانی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ یوکرین اور روس کی کھلاڑی، دوسرے اور تیسرے نمبر رہیں۔

اس سے پہلے سماعت سے محروم خواتین کے کیوروگی ٹائکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے  دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس