Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جوہری سرگرمیاں قانون کے دائرے میں

ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں قانون کے دائرے میں ہیں تاہم بعض لوگ ایران کے خلاف الزام تراشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل سے جھان امروز کے پروگرام میں جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کے حالیہ دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض عالمی طاقتوں نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو سیاسی بنانے کی کوشش کی تاہم ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے اور ایران نے اب تک اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

بہروز کمالوندی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی ادارے بڑی طاقتوں کے زیر اثر ہیں اور اسی لئے ایران نے کئی بار جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو ایران کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے پر متنبہ کیا عالمی ذرائع ابلاغ  سے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا مطالبہ کیا۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے مطالبات رافائل گروسی کے سامنے رکھے اور مذاکرات اچھے رہے تاہم وقت کی کمی کے باعث تمام مسائل پر بات چیت نہ ہو سکی۔

جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے 23 نومبر کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس