Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • عالمی تائیکوانڈو خواتین اوپن چیمپین شپ میں ایران کا کانسی کا تغمہ

عالمی تائیکوانڈو خواتین اوپن چیمپین شپ میں ایران کی نمائندہ کھلاڑی کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج سے شروع ہونے والی عالمی تائیکوانڈو خواتین اوپن چیمپین شپ کے پہلے روز ایرانی کھلاڑی کوثر اساسہ کینڈا سے تعلق رکھنے والی ایشلے کرائیولڈ کے مقابلے میں اتریں اور پندہ پانچ سے برتی حاصل کی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کھلاڑی پترا اولبوا سے ہوا جس کے پہلے دو راؤنڈ میں برتری کے باوجود وہ آخری دو راؤنڈ میں اپنی حریف سے صرف ایک پوائنٹ سے پیچھے رہ گئیں اور کانسی کے تمغے پر ہی اکتفا کیا۔ورلڈ تائیکوانڈو خواتین اوپن چیمپین شپ کے مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ ، ایران کی ناہید کیانی ، زہرا رشیدی اور ملیکا میر حسینی آج شام ریاض کے گرین ہال میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گی۔ورلڈ تائیکوانڈو خواتین اوپن چیمپن شپ کے مقابلے کل بھی جاری رہیں گے۔

ٹیگس