Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۲ Asia/Tehran
  • پیرا پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں ایران کا پہلا طلائی تمغہ

پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی میں مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی نے ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

جارجیا میں جاری پیرا پاور لفٹنگ چیمپین شپ کے یوتھ مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی سعید اسکندر زادہ نے پہلی کوشش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی جیت درج کر دی ۔
یہ مقابلے پیرس میں ہونے والے پیرالمپک دوہزار چوبیس کے لیے کوالیفائی راؤنڈ شمار ہوتے ہیں۔
ایران چودہ کھلاڑیوں کے ساتھ پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں شریک ہے۔
پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلے ستائیس نومبر سے جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں شروع ہوئے ہیں اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہیں گے۔

 

ٹیگس