Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے کا اطمینان حاصل کرنا چاہیے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری مذاکراتی ٹیم پابندیوں کےخاتمے کا اطمینان حاصل کرنے کی غرض سے ویانا میں موجود ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ویانا مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی ساری توجہ پابندیوں کے خاتمے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ قدم بہ قدم مذاکرات یا نئی شقوں کے اضافے جیسے معاملات کی ویانا مذاکرات میں کوئی گنجائش نہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران پختہ عزم کے ساتھ ویانامذاکرات میں شامل ہے اور اگر دیگر فریق وقت ضائع کرنے کے بجائے، پابندیوں کے لئے  خاتمے کی سچی نیت کے ساتھ ویانا آئے ہیں تو مذاکرات صحیح ٹریک پر آسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لیے ہو رہے ہیں لہذا واشنگٹن کو تمام ظالمانہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف تمام ظالمانہ پابندیاں اس طرح ختم کرے کہ اس کے اقدامات کی  صداقت کو پرکھنا ممکن ہو۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس