Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  •   ایرانی فلم ’جادہ خاکی‘ سنگاپور فلم فیسٹیول کی بہترین فلم

ایران کی فلم ’جادہ خاکی‘ نے سنگاپور کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا

سنگاپور کا 32واں فلم فیسٹیول 25 نومبر کو شروع ہوکے 5 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایرانی ہدایت کار پناہ پناہی کی پہلی فلم  ’جادہ خاکی‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایرانی فلم  ’جادہ خاکی‘ اس سے پہلے لندن کے سائن یوروپا فلم فیسٹیول ، سلووینیا کے لوبیانا فلم فیسٹیول اور ارجنٹائنا فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کے ایوارڈ اور فیلا ڈلفیا فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا یوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

ٹیگس