Dec ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران و ترکی نے اقتصادی شعبے میں تعاون اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر تاکید کی

تہران اور انقرہ نے اقتصادی شعبے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں مشترکہ تعاون پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران- انقرہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد سے ایران ترکی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کل رات  اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کا صحیح طریقہ، دیگر ملکوں کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے میدان میں ایران کے شاندار ماضی کے پیش نظر ہم اس شعبے میں دیگر ممالک سے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران- انقرہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد سے ایران ترکی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

 صدر مملکت نے خطے میں اپنی حالیہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خطے کے مسائل خطے کے ممالک کے اندر اور ان کی فعال شراکت سے حل ہوں اور اس میں بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کی سوچ  پروان چڑھا ہے اور حالیہ دورہ اور صلاح مشورے اسی سوچ  کے پروان چڑھنےکی دلیل ہے۔

انہوں نے تہران اور انقرہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے اجلاسوں کے انعقاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آئندہ دورہ تہران میں دونوں ممالک کے تعلقات  ایک نئے  دور میں داخل ہوں گے۔

ٹیگس