Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صحافی پر پابندی کے بعد آئی آر آئی بی کے سربراہ کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ادارے کے رپورٹروں کی صحافتی جرات و شجاعت نے برطانیہ کی متکبر حکومت کو سیخ پا کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹرپیمان جبلی نے برطانوی حکومت کی جانب سے آئی آر آئی بی کے رپورٹر پر پابندی عائد کرنے کے بعد ایک پیغام میں کہا کہ ایک ایسی شاہی حکومت جس کی گزشتہ صدیوں کی تاریخ انسانی حقوق کی پامالی سے بھری ہوئی ہے ایک صحافی پر پابندی عائد کرتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تصور سے زیادہ سیاسی طور پر پیر و فرتوت ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تاریخ، عالمی جنگ میں غاصبانہ قبضے کے دوران برطانوی سلطنت کے جرائم کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شدید قحط میں کہ جس کی وجہ غاصب برطانوی فوج تھی اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے لاکھوں ایرانی مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے برطانوی حکمرانوں کے لئے ڈراؤنا خواب بنے رہیں گے۔ 

ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا سمبل جب ایک صحافی پر پابندی عائد کرتا ہے تو پھر انسانی حقوق کے حال پر ماتم کرنا چاہئے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے ایک صحافی علی رضوانی پر پابندی عائد کردی ہے۔ علی رضوانی آئی آر آئی بی کے ایک محنتی صحافی ہیں جو "بدون تعارف" نامی پروگرام کے اینکر بھی ہیں جس کے ناظرین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔     

ٹیگس