Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کا دوٹوک اعلان، جوہری معاہدے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی

جوہری معاہدے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی، جوہری معاہدہ ہماری ریڈ لائن ہے,یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر مذاکرات کارعلی باقری کنی نے کہی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ نشست ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے لئے ویانا اجلاس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے تناظرمیں انجام پائی۔ جبکہ ویانا میں وفود کے درمیان مختلف شکل اور سطح  پرصلاح و مشوروں اور گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

آج اتوار کو بھی مذاکراتی وفود کے درمیان دو فریقی اور چند فریقی سطح پر ملاقاتوں اور نسشتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات علی باقری نے ویانا مذاکرات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، ایٹمی سمجھوتے سے کم کچھ بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

 ایران کے مذاکراتی وفد نے جدت عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابل فریق کے سامنے ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی اور ایٹمی مسائل کے موضوع کے تحت اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئرمذاکرات کا علی باقری کنی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں انجام پانے والے چھے دور کے مذاکرات کے اختلافی موضوعات ابھی حل نہیں ہوئے ہیں اور زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویانا کے چھے دور کے مذاکرات اور پھر چھٹے دور کے مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر پیش کی جانے والی تجاویز کے متن پر چند اختلافی موضوعات کے بارے میں فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں جن کے بارے میں اعلی سطح پر فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ فریق مقابل نے ان میں سے بعض مسائل کو گذشتہ چند روز کے دوران ہونے والی گفتگو کے دوران تسلیم کرلیا ہے جبکہ بعض مسائل کو قبول نہیں کیا ہے۔

درایں اثنا ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے مشیر محمد مرندی نے زور دے کر کہا ہے کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ پہلے ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کو منسوخ کرے۔ محمد مرندی نے الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن اور یورپ ایران کے خلاف پابندیوں کو منسوخ کردیں تو تہران بھی اپنے وعدوں پرمکمل عمل درآمد کرے گا۔

مرندی نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ پہلے ایران کے خلاف نافذ پابندیاں منسوخ کرے تاکہ اس کے بعد کوئی سمجھوتہ کیا جائے

ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے مشیر نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے بارے میں کچـھ کہنا ابھی جلدی ہوگی لیکن مثبت نشانیاں موجود ہیں۔ محمد مرندی نے زور دے کر کہا کہ ایران ایسے کسی موضوع کو مسترد نہیں کرتا جس پر اس سے قبل اتفاق کر چکا ہے۔

 

ٹیگس