Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ ایران کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی جس میں آپسی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس ملاقات میں حسین امیر عبداللھیان نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر سکورٹی کی صورتحال کو مناسب بتاتے ہوئے اس میدان میں آپسی تعاون کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

اسی طرح انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا موضوع قرار دیا۔

اسی کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو بجلی اور گیس برآمد کرنے میں ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے دہشتگردی کو دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سکورٹی سے متعلق مشترکہ سرحدی کمیٹی کے سرگرم ہونے پر تاکید کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو ھمسایگی و برادری پر مبنی بتایا۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران کے اعلی عہدیداروں کو سلام کہلوایا۔

جنرل باجوا نے افغانستان کے تعلق سے خاص طور پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کو اور مضبوط کرنے پرتاکید کی۔

 

 

ٹیگس