Nov ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے ایک اور بیان داغ دیا، اب ہند پاک جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بارے میں اب ایک اور بیان داغا ہے اور کہا ہے کہ اس جنگ کے دوران 8 طیارےگرائے گئے تھے۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ 4 روزہ جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے تھے۔ انہوں نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ یہ طیارے کس ملک کے تھے اور کس نے مار گرائے؟

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حالیہ ہند پاک جنگ کے بارے میں تھوڑے تھوڑے دن کے بعد ایک بیان دیتے ہیں اور ہر دفعہ ایک نیا دعویٰ کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس جنگ میں کتنے طیارے مار گرائے گئے تھے اور ہر دفعہ طیاروں کی تعداد میں اضافہ کردیتے ہیں۔ اب اپنے نئے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران در حقیقیت 8 طیارے گرائے گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ہر دفعہ یہ دعویٰ کرنا بھی نہیں بھولتے کہ یہ جنگ انہوں نے بند کروائی تھی اور ٹیرف کی دھمکی دے کر بند کروائی تھی۔ وہ طیاروں کی تعداد میں تو اضافہ کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ جنگ کے دوران طیارے کس ملک کی فوج نے گرائے تھے۔

میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لیکن حقیقیت یہ ہے کہ ہند پاک  جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے اور یہ کہ دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔

 

ٹیگس