Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • پیامبراعظم (ص) فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ جاری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے مختلف یونٹوں نے پیامبر اعظم (ص) سترہ مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے روز جزیروں اور ساحلوں کا مستحکم دفاع کرنے کی فوجی مشقیں انجام دیں۔

  سپاہ پاسداران انقلاسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے مختلف  یونٹوں کی جانب سے جزیرہ لارک میں مستحکم دفاع کی اہم ترین فوجی مشقیں انجام دیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے مختلف یونٹوں نے ان اہم فوجی مشقوں کے دوران مختلف طرح کے مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہتھیاروں کے استعمال اور نئے طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب فوجی مشقیں انجام دیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے مختلف یونٹوں نے فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں دشمن کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوجانے کے بعد اس کے اہداف کو اپنے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نہایت دقت کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اس مرحلے میں اینٹی ہیلی برن اور مختلف طریقوں سے دفاع کی کارروائیاں بھی انجام دی گئیں اور دشمن کو مختلف طریقوں سے آگے بڑھنے سے روکنے اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے طریقوں کو بروئے کار لایا گیا جبکہ اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کو استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی طیاروں کا تعاقب کرنے کی ٹیکٹیک پر بھی عمل کیا گیا۔

  پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے دوسرے روز بیلسٹیک میزائلوں سے متحرک و غیر متحرک اہداف کو بھی  نشانہ بنایا گیا۔

 اس درمیان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیامبر اعظم (ص) مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران کی بحریہ کی کارکردگی دفاعی شعبے میں ایک اہم اور تیز رفتار پیشرفت شمار ہوتی ہے۔  انھوں نے کہا کہ سپاہ کی بحریہ کے ڈرون طیاروں نے مختلف فاصلوں سے اپنے اہداف کو نہایت دقت سے نشانہ بنایا اور اسی طرح ایرانی دفاعی ماہرین کے تیار کردہ بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے معینہ اہداف کو مختلف فاصلوں سے نشانہ بنائے جانے کی مشقیں انجام دی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان فوجی مشقوں میں ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کارروائیوں کی مشقیں انجام دی جائیں گی اور جدید ترین جنگی وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔

پانچ دن تک جاری رہنے والی پیامبر اعظم (ص) مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات بھی  کئے جائیں گے۔

ٹیگس