ہندوستان میں 6 ایرانی ماہیگیروں کی رہائی
Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے نے 6 ایرانی ماہیگیروں کی ہندوستانی جیل سے رہائی کی خبر دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایران کے سفارتخانے اور شہر حیدرآباد میں ایران کے قونصل خانے کی کوششوں اور ہندوستانی حکام کے تعاون سے ہندوستان کی جیل میں قید 6 ایرانی ماہیگیروں کو رہا کر دیا گیا اور وہ رہا ہونے کے بعد ایران پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ ان ایرانی ماہیگیروں کو ہندوستان کی پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم عدالت میں ان کی بے گناہی ثابت ہونے کے بعد انھیں رہا کردیا گیا۔
ان ایرانی ماہیگیروں کا تعلق ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے ہے۔