Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • یورپ میں جنرل سلیمانی کا ڈنکا بج رہا ہے، رکن پارلیمنٹ نے ان کی خدمات کو یاد کیا

یورپ کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لئے جنرل قاسم سلیمانی نے جتنی کوشش کی، دنیا میں کسی نے بھی نہیں کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر یورپ کے رکن پارلیمنٹ میک والاس نے کہا کہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے جنرل قاسم سلیمانی نے جتنی کوششیں کیں، اتنی کسی نے بھی نہيں کی اور عالمی برادری نے امریکا کے ہاتھوں ان کے قتل کی مذمت تک نہیں کی۔

یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے رکن میک والاس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر یورپی یونین میں ایران کی نمائندے کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عراق میں داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی نے جتنی خدمت کی، اتنی خدمت کسی نے بھی نہيں کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی، داعش اور دوسرے جہادی مسلح گروہوں کو وجود میں لانے کے ذمہ دار ہیں لیکن عراق میں داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی نے جتنی کوشش کی اتنی کوشش کسی نے بھی نہيں کی، جب امریکا کے ہاتھوں ان کا قتل ہو گیا تو اس وقت عالمی برادری کی مذمت کہاں تھی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین میں ایران کے نمائندے  نے جنرل قاسم سلیمانی کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو یہ مختصر ویڈیو کلپ دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں، ہم جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پر سفارتخانے میں جمع ہوئے، اس عظیم انسان نے علاقے میں امن کے قیام کی کوششیں کیں اور وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلے میں مضبوط قلعہ تھا۔

ٹیگس