Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کا خون رنگ لا رہا ہے، امریکا، بے عزت ہوکر نکل رہا ہے

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ہم نے آغاز سے ہی کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون علاقے سے امریکا کو بے دخل کرکے رہے گا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا کس بے عزتی سے علاقے سے باہر نکل رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف نے 30 دسمبر 2009 کے تاریخی عوامی مظاہروں کی یاد میں منعقد پروگرام سے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی کمی کا شدت سے احساس ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ حاضر رہتے تھے اور جب بھی عوام کو ان کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی وہ وہاں حاضر ہو جاتے تھے۔

پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی 25 سال کی عمر میں ہی کمانڈر بن گئے اور انہوں نے 40 سال تک اس نورانی راستے پر مسلسل سفر کیا۔

ٹیگس