Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • مشہد میں دو بین الاقوامی نمائشوں کا افتتاح

ایران کے شہر مشہد مقدس میں سونے، چاندی، جواہرات، قیمتی پتھروں اور ایرانی دستی قالین کی دو بین الاقوامی نمائشیں لگائی گئی ہیں۔

مشہد کی بین الاقوامی نمائش کی انتظامیہ کے سربراہ علی جلوہ نے کہا ہے کہ سونے، چاندی ، قیمتی پتھروں اور جواہرات کی ساتویں بین الاقوامی نمائش میں ایران اور دنیا کی 84 کمپنیاں موجود ہیں ۔

علی جلوہ نے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیاں سونے، چاندی ، جواہرات اور قیمتی پتھروں کے اخراج ، انواع و اقسام کے زیورات اور ان سے متعلق آلات وسائل تیار کرنے کے ساتھ ہی ان کی ٹریننگ کے میدان میں بھی فعال ہیں۔

 مشہد کی بین الاقوامی نمائش کی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ سونے چاندی اور جواہرات کی نمائش کے ساتھ ہی دستی قالینوں کی خصوصی نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ایران کے دستی قالین کی صنعت کی نمائش کرنا ہے۔

مشہد میں منعقد ہونے والی سونے چاندی ، جواہرات اور قیمتی پتھروں کی ساتویں اور ایرانی دستی قالینوں کی بارہویں بین الاقوامی نمائشیں 3 جنوری 2022 تک جاری رہیں گی۔

 

ٹیگس