Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • قاتلوں کو سزا دینے تک شہید قاسم سلیمانی کا انتقام جاری رہے گا: خطیب جمعہ تہران

خطیب نماز جمعہ تہران نے انتباہ دیا ہے کہ اگر غاصب صیہونیوں نے معمولی سی بھی کوئی خطا کی تو ایران کی مسلح افواج دنداں شکن جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں اور ان فوجی مشقوں پر صیہونی حکام کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی دفاعی ہے اور اس کی فوجی مشقیں بھی دفاعی نوعیت کی ہیں تاہم غاصب صیہونی حکومت نے کوئی چھوٹی سی بھی حماقت کر دی تو سپاہ پاسداران کے میزائل اسے ختم  کر دیں گے۔

خطیب نماز تہران نے اسی طرح سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ کر کے امریکہ کو زبردست طمانچہ رسید کیا تاہم آخری انتقام اس قتل کے تمام ذمہ دار عناصر کی سزاؤں کے ساتھ ہو گا۔ 

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا انتقام افغانستان سے امریکی انخلا پر منتج ہوا ہے اور امریکہ عراق سے بھی جلد ہی مکمل فوجی انخلا پر مجبور ہو جائے گا۔

انھوں نے اسی طرح شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر اسرائیل کے گذشتہ ہفتے کے حملے کا بھی ذکر کیا جو شام میں دواؤں اور غذائی اشیا کے گوداموں پر کیا گیا اور کہا کہ غاصب صیہونی ہمیشہ جنگ و جارحیت اور دہشت گردی کے درپے رہتے ہیں اور اس کے اس کئے کا انجام بھی اسکے روبزوال ہونے کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

 

ٹیگس