ویانا مذاکرات کا سلسلہ جاری
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
ویانا میں ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے جاری مذاکرات کے آٹھویں دور کے دوسرے سیشن کے دوران بیک وقت متعدد معاملات پر ، دوطرفہ اور کثیر جانبہ بات چیت ہورہی ہے۔
معاملات کی اہمیت کے پیش نظر کہا جارہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس فی الحال موخر کیا گیا ہے۔
یہ مذاکرات سال نو کی تعطیلات کی وجہ سے تین روز کے لیے روک دیئے گئے تھے اور گزشتہ روز یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویانا جانے والا ایرانی وفد ایٹمی معاہدے میں درج تمام تر اقتصادی فوائد کو یقینی بنائے جانے کی ٹھوس ضمانت حاصل کرنا چاہتاہے۔