Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا ایران کے اثاثے آزاد کرنے کا پابند ہے: علی باقری کنی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کے مالی اثاثے آزاد کرے۔

ایران کے نائـب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکراتکار علی باقری کنی نے جمعرات کو ویانا میں جنوبی کوریا کے نائـب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایران کے واجبات ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کو ایران کی رقم ادا کرنی ہی ہو گی اور اس رقم کو کسی بھی بہانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ علی باقری کنی نے کہا کہ جنوبی کوریا نے اگر ایران کی رقم ادا نہیں کی اور ایران کے قرضے واپس نہیں کئے تو اس سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات پر اثر پڑے گا۔

اس ملاقات میں جنوبی کوریا کے نائـب وزیر خارجہ نے بھی سیئول اور تہران کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے جنوبی کوریا میں رکی ایران کی رقم کے بارے میں وضاحت پیش کی اور کہا کہ ان کا ملک ایران کی رقم ایران منتقل کرنے کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ویانا میں جنوبی کوریا کے وفد اور ایران کے نا‍ئـب وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کا ویانا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

ٹیگس