Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد، ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے ہندوستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان روز افزون تعلقات ہمارے مشترکہ خطے کے امن، استحکام اور ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

ٹیگس