ایران کی طرف سے افغان عوام کو انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمسایہ ملک افغانستان کو انسانی ہمدردی پر مبنی نئی امداد روانہ کی جو اس ملک کے صوبے قندھار کے ضرورتمند لوگوں کے درمیان تقسیم ہوئی۔
جنوبی افغانستان کے قندھار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے نے جعمہ کو بتایا کہ اشیاء خوردونوش پر مبنی 15 ٹن امداد قندھار کے عوام میں تقسیم ہوئی۔
اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے بھیجی گئی امداد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضرورتمند عوام کے درمیان تقسیم کی گئی۔ اس امدادی پیکیج میں آٹا، تیل اور چاول تھا جو ایک ہزار سے زیادہ گھرانوں کو دیا گیا۔
اس سے پہلے والی ارسال شدہ امداد میں اشیاء خورد و نوش کے علاوہ کپڑے، دوائیں اور میڈیکل کٹ افغان عوام میں تقسیم کئے گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران چار دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر طرح کی مشکل گھڑی میں اس نے ان کا ساتھ دیا ہے۔
ایران میں 30 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی موجودگی اور افغانستان کے اندر عوام کی مدد وہ خدمات ہیں جن کی بنا پر ہمسایہ ملک کی مدد کرنے والوں میں ایران سر فہرست ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کر رکھا ہے جسکی وجہہ سے افغان عوام کو مختلف مسائل ومشکلوں کا سامنا ہے۔